رومانوی تھرلر "ماریہ" کی عکسبندی شروع۔۔۔۔۔۔۔ فلم پوسٹر کی رونمائی جون میں متوقع ایس اے ایس فلمز، آوٹ فیلڈز اور ریڈ ہاٹ مائیک کے اشتراک سے بننے والی فیچر فلم، ماریہ عکسبندی کے ابتدائی مراحل میں داخل ہو گئی۔ فلم، شمیم احمد شیرازی کی ایک کہانی پر مبنی منفرد عشقیہ داستان ہے، جو کراچی میں رہنے والی ایک نوعمر لڑکی کی زندگی کے ایسے انوکھے واقعات کا احاطہ کرتی ہے جو اسے معاشی بقاء، سماجی نا محرومیوں اور اقلیتی تفریق کے باوجود،معاشرے میں سر اٹھا کر جینے کا عزم دیتی ہے۔ حقیقت پر مبنی کہانی ”ماریہ“ کا اوریجنل اسکرین پلے خالد حسن خان نے بطور رو مینٹک تھرلر کی طرز پہ لکھا ہے۔ اچھوتے خیال، کثیر الجہتی طبقاتی عناصراورکراچی شہرکے قدیم معاشرتی ورثے کو سمیٹے، یہ رومانوی تکون، روایات سے بغاوت اور زمانے کی ستم ظریفیوں کے باوجود، ایک صنف نازک کا حالات سے سمجھوتہ کرنے کے بجائے، نئی راہیں متعین کرنے کا احوال ہے۔ شمیم احمد شیرازی، اس سے قبل، ادبی حلقوں میں خود کو بطور ایک صاحب کتاب ادیب کی حیثیت سےمنوا چکے ہیں، جن کی شاعری کے متعدد مقبول مجموعہ ہائے کلام شائع ہو چکے ہیں۔ ریڈہاٹ مائیک کے سی ای او عم...
Politics, Commerce, Crime, Education, foreign affairs, Social, Lifestyle, Drama, Theater, Film, Music, Brands reporting and celebrity gossip from Pakistan & all around the World....