Skip to main content

رومانوی تھرلر "ماریہ" کی عکسبندی شروع۔۔۔۔۔۔۔ فلم پوسٹر کی رونمائی جون میں متوقع


 رومانوی تھرلر "ماریہ" کی عکسبندی شروع۔۔۔۔۔۔۔ فلم پوسٹر کی رونمائی جون میں متوقع



ایس اے ایس فلمز، آوٹ فیلڈز اور ریڈ ہاٹ مائیک کے اشتراک سے بننے والی فیچر فلم، ماریہ عکسبندی کے ابتدائی مراحل میں داخل ہو گئی۔ فلم، شمیم احمد شیرازی کی ایک کہانی پر مبنی منفرد عشقیہ داستان ہے، جو کراچی میں رہنے والی ایک نوعمر لڑکی کی زندگی کے ایسے انوکھے واقعات کا احاطہ کرتی ہے جو اسے معاشی بقاء، سماجی نا محرومیوں اور اقلیتی تفریق کے باوجود،معاشرے میں سر اٹھا کر جینے کا عزم دیتی ہے۔ حقیقت پر مبنی کہانی ”ماریہ“ کا اوریجنل اسکرین پلے خالد حسن خان نے بطور رو مینٹک تھرلر کی طرز پہ لکھا ہے۔ اچھوتے خیال، کثیر الجہتی طبقاتی عناصراورکراچی شہرکے قدیم معاشرتی ورثے کو سمیٹے، یہ رومانوی تکون، روایات سے بغاوت اور زمانے کی ستم ظریفیوں کے باوجود، ایک صنف نازک کا حالات سے سمجھوتہ کرنے کے بجائے، نئی راہیں متعین کرنے کا احوال ہے۔ شمیم احمد شیرازی، اس سے قبل، ادبی حلقوں میں خود کو بطور ایک صاحب کتاب ادیب کی حیثیت سےمنوا چکے ہیں، جن کی شاعری کے متعدد مقبول مجموعہ ہائے کلام شائع ہو چکے ہیں۔ ریڈہاٹ مائیک کے سی ای او عمران شیخ کے مطابق، فلم ”ماریہ“ کے اداکاروں میں شامل ستاروں سے متعلق تفصیلات فلم پوسٹر کی رونمائی کے موقع پہ منظرعام کی جائیں گی، جو جون کے پہلے ہفتہ میں متوقع ہے۔



Comments

Popular posts from this blog

اسٹائل رن وے فیشن شو سیزن 12 کا میلہ ہفتے کو کراچی میں سجے گا۔

.  اسٹائل رن وے فیشن شو سیزن 12 کا میلہ ہفتے کو کراچی میں سجے گا۔  تیاریاں مکمل، معروف فیشن ڈیزائنرز اپنی نئی کلیکشن کو حسیناﺅں کو زیب تن کرکے جلوہ گر ہونگے  تین سال تعطل کے بعد منفرد انداز میں فیشن کو فروغ دینے کی کوشش کررہا ہوں آرگنائزر ضیا ظفر ۔ اسٹائل رن وے فیشن شو سیزن 12 کا میلہ ہفتے کو کراچی میں سجے گا۔ تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں         پاکستان بھر سے ڈیزائنرز جن میں محمودہ آفتاب، ایس ایف ہاﺅس آف کمفرٹ، بی این ایس بائے بینا سلطان،، نتاشہ خان، عزیر شاہد، ریگاس بائے حسن سید ، مرزا یانو بائے یاسر مرزا و دیگر اپنی نئی کلیکشن متعاف کروائے گے۔ جبکہ سپر ماڈلز زرمینہ اکرم، ردا اصفہانی، صائمہ ہاروں، فیروزہ محمود، سعدیہ صدیق، روبی رشید، سیمی، عامر ایمی، ثنا خان، روشنی قدیر، فاطمہ خان، سانچ راچپوت، بختاور ذارا، آمنہ چودہدی، سحرش خان، جبکہ معروف کامیڈین روف لالہ، فراز احمد، رمیز اعوان، تقی احمد، علی رضا، فوزان خان، ذیشان شفیع، رافع مغل، ہمایوں مسعود، سید آصف، وقاص علی، فیسا ، دانش ایوب، کامران خان، اختر خالد، سید خضر علی، عبدالرافع شاہ رخ خان، س...

"Youm-e-Ghamkusaar Sufi Mela" held at the Arts Council Karachi.

Folk singers and dancers set the ambiance with their energetic performances.  The colorful festival commenced with "Qalandari Dhamaal" of folk artists. To highlight the culture of Sindh, Female artists of faqeer manthar's group played sitar on Shah Latif's waai in the festival. folk performers including Marvel Group, Khushbu Ansari, Shafqat Ali, Amber Ansari, and Rameez Taj performed and gained praised of the audience. A large number of people attended the festival held at the Arts Council.