.
اسٹائل رن وے فیشن شو سیزن 12 کا میلہ ہفتے کو کراچی میں سجے گا۔
تیاریاں مکمل، معروف فیشن ڈیزائنرز اپنی نئی کلیکشن کو حسیناﺅں کو زیب تن کرکے جلوہ گر ہونگے
تین سال تعطل کے بعد منفرد انداز میں فیشن کو فروغ دینے کی کوشش کررہا ہوں آرگنائزر ضیا ظفر ۔
اسٹائل رن وے فیشن شو سیزن 12 کا میلہ ہفتے کو کراچی میں سجے گا۔ تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں پاکستان بھر سے ڈیزائنرز جن میں محمودہ آفتاب، ایس ایف ہاﺅس آف کمفرٹ، بی این ایس بائے بینا سلطان،، نتاشہ خان، عزیر شاہد، ریگاس بائے حسن سید ، مرزا یانو بائے یاسر مرزا و دیگر اپنی نئی کلیکشن متعاف کروائے گے۔ جبکہ سپر ماڈلز زرمینہ اکرم، ردا اصفہانی، صائمہ ہاروں، فیروزہ محمود، سعدیہ صدیق، روبی رشید، سیمی، عامر ایمی، ثنا خان، روشنی قدیر، فاطمہ خان، سانچ راچپوت، بختاور ذارا، آمنہ چودہدی، سحرش خان، جبکہ معروف کامیڈین روف لالہ، فراز احمد، رمیز اعوان، تقی احمد، علی رضا، فوزان خان، ذیشان شفیع، رافع مغل، ہمایوں مسعود، سید آصف، وقاص علی، فیسا ، دانش ایوب، کامران خان، اختر خالد، سید خضر علی، عبدالرافع شاہ رخ خان، سیف خان بھی ریمپ پر جلوہ گر ہونگے۔ بیک اسٹیج آفیشل میک اپ نیندوز بائے نادیہ بلوچ کریں گے۔ شو کے حوالے سے آرگنائزر ضیا ظفر کا کہنا تھا کہ یہ میرا 12 واں سیزن ہے کووڈ کی وجہ سے تین سال سے تعطل کا شکار رہا ۔ اب حالات تھوڑے بہتر ہوئے ہیں تو دوبارہ سے فیشن انڈسٹری کے فروغ اور ترقی کے لئے اس بار ایک نئے اور جدید طرز کا فیشن شو کررہا ہوں جس میں فنکاروں کی ایک بڑی تعداد ریمپ پر کیٹ واک کرتی دکھائی دے گی جبکہ ملک کے معروف ڈیزائرز کو بھی ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کررہا ہوںجہا ں سے وہ اپنی کلیکشن کو دنیا بھر کے سامنے پیش کرسکیں گے ۔
Comments
Post a Comment